ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو تمام پروازیں معطل کرنے کی دھمکی دے دی

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی، تہران (مانیٹرنگ، این این آئی) اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو تمام پروازیں معطل کرنے کی دھمکی دے دی، اس بارے میں ایک سینئر اسرائیلی اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ نے ایوی ایشن سکیورٹی تنازع پر ڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے دبئی کو اسرائیل کی شرائط ماننے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔ اسرائیلی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر کہا کہ

متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل شعبہ ہوا بازی میں اپنا تعاون ختم کر سکتا ہے۔ اگر ہم یو اے ای کے لئے پرواز نہیں کر سکتے ہیں تو اماراتی کمپنیاں بھی یہاں نہیں اتر سکتیں۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ بحران علاقائی ہو سکتا ہے اور اس کا بہت بڑا اثر ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب ایران نے ایک نئے میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی رینج خطے میں امریکی اڈوں اور اپنے روایتی دشمن اسرائیل کے اندر موجود اہداف تک بتائی گئی ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی نے خبر دی کہ میزائل کی رینج 1450 کلومیٹر (900 میل) ہے۔اس میزائل کو خیبر شکن کا نام دیا گیا ہے، جو اسلام کے ابتدائی دنوں میں مسلمان جنگجوؤں کے زیر قبضہ یہودی قلعے کا حوالہ ہے۔ یہ طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل مقامی طور پر ایرانی پاسداران انقلاب نے تیار کیا۔ اس کی اپنے ہدف کو درست طور پر نشانہ بنانے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ یہ ٹھوس ایندھن سے چلتا ہے اور میزائل شیلڈز سسٹم میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تاہم ان معلومات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔ اسرائیل کا ایران سے قریب ترین مقام تقریبا 1000 کلومیٹر یا 620 میل دور ہے۔ ایران، جس کا مشرق وسطی میں سب سے بڑا میزائل پروگرام ہے، کا کہنا تھا کہ اس کے بیلسٹک میزائلوں کی رینج 2,000 کلومیٹر تک ہے اور وہ خطے میں اپنے روایتی دشمن اسرائیل اور امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…