وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے شہریوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

  بدھ‬‮ 19 جنوری‬‮ 2022  |  20:35

اسلام آباد (مانیٹرنگ،این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے پانچ شہروں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کی صدارت میں شہروں کی ماسٹر پلاننگ کے بارے اجلاس ہوا، اس اجلاس میں پنجاب کے پانچ شہروں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور ملتان کے لئے بڑے پیمانے پر فنڈز جاری ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز پر کام کو تیز کیا جائے،بڑے شہروں میں مختلف ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بڑے شہروں کے منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چوہدری،ڈاکٹر شہباز گل سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے چیئرمین و ماہرین بھی موجود تھے۔اجلاس میں 10 بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز، تعمیراتی پلان اور سہولتیں بڑھانے پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، بڑے شہرقومی معیشت کی ترقی کے حقیقی انجن ہیں، دیہی سے شہری علاقوں کی نقل مکانی کی وجہ سے شہروں کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بڑے شہروں میں رہائش، ملازمت کے مواقع اور شہری سہولیات کی کمی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز پر کام کو تیز کیا جائے۔وزیراعظم نے کہاکہ بڑے شہروں میں مختلف ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔



موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎