کوروناکو پھیلنے سے روکنے کیلئے ماسک کی افادیت کے مزید شواہدسامنے آگئے

18  جنوری‬‮  2022

واشنگٹن (این این آئی)امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ فیس ماسک ہوا میں پھیلنے والے جراثیموں جیسے کورونا وائرس کے ذرات کا فاصلہ 50 فیصد سے زیادہ کم کردیتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سینٹرل فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ سماجی دوری کی کچھ گائیڈلائنز کو اس صورت میں ترک کیا جاسکتا ہے جب تمام افراد فیس ماسک کا استعمال کریں

۔تحقیق کے مطابق نتائج سے واضح شواہد ملتے ہیں کہ بغیر فیس ماسک کے 6 فٹ کی دوری سے چہرہ ڈھانپ کر 3 میٹر کی دوری بہتر ہے۔اس تحقیق میں 21 سے 31 سال کی عمر کے 14 افراد کو شامل کیا گیا تھا اور بولنے اور کھانسی کے دوران فیس ماسک یا بغیر فیس ماسک ہر سمت سفر کرنے والے ننھے ذرات اور ایروسولز (بڑے ذرات)کے فاصلے کی جانچ پڑتال کے لیے خصوصی آلات کا استعمال کیا گیا۔ہر رضاکار کو چہرہ ڈھانپے بغیر، کپڑے کے فیس ماسک اور 3 تہوں والے سرجیکل ماسکس پہن کر 5 منٹ تک ایک جملے دہرانے اور کھانسنے کی ہدایت کی گئی۔فیس ماسک کے بغیر بات کرنے یا کھانسنے سے ہوا میں خارج ہونے والے ذرات ہر سمت 4 فٹ دور تک پھیلتے ہیں جبکہ کپڑے کے ماسک سے چہرہ ڈھانپنے سے یہ ذرات 2 میٹر اور سرجیکل ماسک کے استعمال سے 6 انچ دور تک جاتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ وبائی امراض کے ہوا سے پھیلنے کی شرح میں کمی لانے سے لوگوں کو محفوظ رکھنے اور کووڈ و دیگر امراض کے خلاف موثر ردعمل میں مدد مل سکے گی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…