بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

مری، سڑک پر برف پھینک کر رقم بٹورنے والے ملزم کی ضمانت منظور

datetime 12  جنوری‬‮  2022 |

مری (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)مری میں سڑکوں پر برف پھینک کر سیاحوں سے معاوضہ بٹورنے والے ملزم کی ضمانت منظور ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم ثاقب عباسی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ نواز اشرف کی عدالت میں پیش کیا، ملزم کے وکیل کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی۔عدالت نے ملزم ثاقب عباسی کی

ضمانت27 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔اس موقع پرملزم کو ساتھ لانے والے تفتیشی افسر نے صحافیوں کو ملزم کی وڈیو بنانے سے روک دیا۔یاد رہے کہ سانحہ مری کے دوران شاہراہوں پر برف پھینک کر رکاوٹیں بنانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مری پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔دشوار گزار راستوں پر رات کی تاریکی میں خود برف پھیلانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔ مقدمہ سیاحوں کو نکالنے میں مدد کے نام پر بلیک میل کرکے رقوم ہتھیانیکی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مقدمہ پولیس کے اے ایس آئی محمد رمضان کی مدعیت میں درج ہوا جس کے مطابق نامعلوم ملزمان بھوربن روڈ پر برف پھینک کر پھسلن پیدا کرتے تھے، پھر پھنس جانے والی گاڑی کو جیپ سے نکالتے تھے۔یہ ملزمان برف اور پھسلن میں پھنس جانے والوں سیاحوں سے 4 سے 5 ہزار وصول کرتے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے لیکن کوئی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوا۔مری میں پھنسے ایک سیاح نے تمام صورتحال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق بھوربن روڈ پر نیلے رنگ کی جیپ پر نامعلوم مقامی افراد نے از خود برف بکھیری۔ سیاح کی گاڑی برف میں پھنس جاتی ہے تو وہ افراد جیپ سے ٹو کرکے نکالنے کے پانچ ہزار روپے وصول کرتے ہیں۔ نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک پر پھیلائی گئی برف سے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…