سال 2021 میں دنیا بھر میں 45 صحافی قتل ہوئے،عالمی پریس انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ جاری

1  جنوری‬‮  2022

لندن(این این آئی )بین الاقوامی پریس انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آئی)کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ سال 2021 میں 45 صحافیوں کو ان کے کام پر قتل کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ 7 صحافیوں کو میکسیکو 6،6 صحافیوں کو افغانستان اور بھارت جبکہ 3 کو عوامی جمہوری کانگو (ڈی آر سی)میں قتل کیا گیا۔

افسوس ناک اعداد وشمار صحافت کرنے کے خطرے کی عکاسی کرتے ہیں اور صحافیوں کی حفاظت کی عالمی چیلنج کے طور پر تصدیق کرتے ہیں۔آئی پی آئی نے اپنے بیان میں تمام ممالک کے حکام سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو ان جرائم سے چھٹکارا دلاتے ہوئے ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، تاکہ محفوظ اور آزادانہ طور پر اپنا ذمہ داریاں سرانجام دے سکیں۔آئی پی آئی گلوبل کی شائع کردہ سالانہ ڈیتھ واچ رپورٹ کے مطابق سال 2021 کے آغاز میں مجموعی طور پر 45 صحافیوں کو ان کے کام کی وجہ سے قتل کیا گیا یا وہ انہوں نے اسائمنٹ کے دوران اپنی جانیں دیں۔رپورٹ کے مطابق 45 میں سے 40 مرد جبکہ 5 خواتین صحافیوں کو قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 28 صحافیوں کو ان کے کام کے باعث قتل کیا گیا جبکہ 3 صحافی تصادم کے واقعات، 2 شہر میں بد امنی کی کوریج کے دوران اور ایک صحافی کو اس کے اسائمنٹ پر قتل کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے قتل کے 11 کیسز کی تحقیقات اب بھی

جاری ہیں۔رپورٹ میں صحافیوں کے نام بھی درج کیے گئے ہیں جنہیں ان کے پیشے کے باعث بے دردی سے قتل کیا گیا، ان صحافیوں کے قتل کی وجہ ان کی رپورٹنگ یا صرف ان کا صحافی ہونا بھی ہوسکتا ہے۔علاوہ ازیں رپورٹ میں ان صحافیوں کے نام بھی شامل ہیں جو تصادم یا اپنے دیگر اسائمنٹ کی کوریج کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔آئی پی آئی کی فہرست

میں ایڈیٹرز، رپورٹرز سمیت دیگر میڈیا ورکرز بھی شامل ہیں جو براہِ راست خبر دینے سے منسلک ہیں، اس میں کیمرامین بھی شامل ہیں۔آئی پی آئی نے اعداد و شمار ادارے کی روازنہ کی نگرانی سے حاصل کیے ہیں۔علاوہ ازیں اپنے اراکین اور مقامی صحافتی اداروں کے ساتھ مل کر یہ کام کرتا ہے آیا صحافی کا قتل کام سے متعلق تھا کیا دیگر وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔

موضوعات:



کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…