عمران صاحب کا ہر الزام پاکستان اور برطانیہ کی ہر عدالت میں جھوٹا ثابت ہو گیا،مریم اور نگزیب نے وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دیا

30  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہور میٹرو سستا ترین منصوبہ ہونے کے حکومتی اعتراف پر کہاہے کہ عمران صاحب جب بولتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں ،جھوٹ کا جو سفر کنٹینر سے شروع ہوا آج تک جاری ہے اور ہر روز بے نقاب ہوتا ہے ،عمران صاحب کا ہر الزام پاکستان اور برطانیہ کی ہر عدالت میں جھوٹ

ثابت ہو گیا۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب کا ہر الزام پاکستان اور برطانیہ کی ہر عدالت میں جھوٹ ثابت ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں لاہور میٹرو کا سستا ترین ہونے کا حکومتی اعتراف عمران صاحب ہر بار کی طرح جھوٹے ثابت ہوگئے ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے ہر منصوبے کو عمران صاحب نے جھوٹ بول کر متنازعہ بنایا ،ہر اْس منصوبے کو متنازعہ بنایا جس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی اپنی حکومت نے تسلیم کرلیا کہ میٹرومنصوبہ 29.61 ارب روپے میں مکمل ہوا،یہ سستا ترین منصوبہ ہے’، کا’ حکومتی اعتراف نوازشریف اور شہبازشریف کی امانت ، دیانت اور اہلیت کا اعتراف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب جھوٹ بولتے رہے کہ میٹروز150 ارب میں بنی ہیں ،عمران صاحب میٹرو کو جنگلہ بس کہتے رہے، اس کی لاگت کے بارے میں جھوٹ بولتے رہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے پشاور میں جنگلہ بس بھی بنائی اور 126 ارب میں مہنگی

ترین بنائی ،عمران صاحب تو پشاور بی آرٹی کا حساب بھی چھپاتے پھر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 300 ارب ڈالر بیرون ملک سے لانے اور آئی ایم ایف کے منہ پر مارنے کا قوم سے جھوٹ بولا۔ انہوںنے کہاکہ عوام سے ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کا جھوٹ بولا،ڈیلی میل میں جھوٹی خبر چھپوائی اور پھر لندن کی عدالت میں اعتراف کیا کہ جھوٹ بولا ۔

انہوں نے کہاکہ غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس میں جھوٹ بولا اور اکائونٹس چھپائے ۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کے بارے میں پانامہ کا جھوٹ بولا اور آج تک عدالت سے مفرو ہیں ،نیشنل کرائم ایجنسی نے اعتراف کیا عمران صاحب نے جھوٹ بولا ۔انہوں نے کہاکہ نیب میں جھوٹ بولے اور اب ایف آئی میں جھوٹ بول رہے ہیں ،آئی ایم ایف نہیں جائوں گا ، خودکشی کرلوں

گا کا جھوٹ بولا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب رفتہ رفتہ اعتراف کرتے جائیں گے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، نواز شریف، شہباز شریف کا بنایا ہر منصوبہ سستاترین تھا،عمران صاحب اعتراف کریں گے کہ موٹرویز، میٹروز، بجلی، گیس اور ایل این جی کے منصوبے سستے ترین تھے ۔ انہوں نے کہاکہ اعتراف ہورہا ہے کہ نوازشریف دور میں آٹا چینی سستا، مفت علاج اور دوائی میسر تھی کیونکہ ملک اور عوام پر مافیاز اور کارٹلز مسلط نہیں تھے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…