اسلام آباد میں 3 روز کے لئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

16  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے انعقاد کے پیش نظر اسلام آباد میں تین دن موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق موبائل سروس 17 دسمبر سے 19 دسمبر تک بند کی جائیگی۔ موبائل سروس اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ریڈ زون کے علاقے تک بند کی جائیگی۔ وزارت داخلہ نے موبائل سروس بند کے لئے پی ٹی اے کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ دنیا کو افغانستان میں انسانی المیہ رونما ہونے سے پہلے اس کے تدارک کیلئے اپنا مثبت کردار اداکرنا ہوگا،اگرافغانستان کے حالات میں دوبارہ کسی بھی طرح کی خرابی آئی تو اس کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس سے آگے تک پھیلیں گے،پاکستان افغانستان میں حالات کی بہتری کیلئے غیر معمولی کردار اداکررہا ہے اور اوآئی سی وزرائے خارجہ،دنیا کے اہم ممالک کے نمائندوں اورعالمی ڈونرز ایجنسیوں کا اجلاس کاانعقاد اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے ایک بیان میں ہمایوں اخترخان نے کہا کہ کچھ ممالک نے افغانستان کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی ناکام کوشش کی لیکن دنیا کے سنجیدہ ممالک نہ صرف پاکستان کی قربانیوں اور مثبت اقدامات سے آگاہ ہیں بلکہ انہوں نے پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں او آئی سی کے وزراء خارجہ،اہم ممالک کے نمائندوں اورعالمی ڈونرزایجنسیوں کااجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ دنیا افغانستان کی عوا م کوکسی المیہ سے بچانے کے لئے نہ صرف اپنا کردار ادا کرے گی بلکہ یہ مستقل بنیادوں پر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی میزبانی میں غیر معمولی اجلاس کا انعقادہونے جارہا ہے اورہم توقع رکھتے ہیں کہ اس اجلاس کے متفقہ اعلامیے سے افغانستان کے حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…