ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فارنزک تجزیہ کرنے والی امریکی فرم کو دھمکیاں

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ، این این آئی) ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فارنزک تجزیہ کرنے والی امریکی فرم کو دھمکیاں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فارنزک کرنے والی امریکی فرم گیرٹ ڈسکوری کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز کال میں کہا گیا ہے کہ ہماری زندگیاں خطرے میں ہیں اور اسی شخص نے آڈیو کلپ کی تصدیق کرنے

پر ہمیں عدالت میں لے جانے کی دھمکی بھی دی، اس موقع پر فارنزک کمپنی کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کو فارنزک نتائج بدلنے پر مجبور کرنا غیر اخلاقی ہے، واضح رہے کہ فرانزک کے ماہر امریکی ادارے نے ثاقب نثار سے منسوب آڈیو کی صداقت کی تصدیق کردی تھی۔فورنزک کے ماہر امریکی ادارے نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب آڈیو فائل کی صداقت اور درستی کی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ جاری کرنے والے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ‘فیکٹ فوکس’ نے کہا کہ فیکٹ فوکس نے یہ آڈیو دو ماہ قبل حاصل کی تھی اور ملٹی میڈیا فرانزک میں مہارت رکھنے والی ایک معروف امریکی فرم سے اس کی جانچ کرائی تھی۔گیریٹ ڈسکوریGarrett discoveryکے پاس سرکردہ ماہرین کی ٹیم ہے جس کے پاس امریکی عدالتوں کے سامنے شواہد پیش کرنے، ان کا تجزیہ کرنے اور عدالتی گواہی دینے کا طویل تجربہ ہے۔فرم کی تجزیاتی رپورٹ آڈیو فائل کی صداقت اور درستی کی تصدیق کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ اس آڈیو میں کسی بھی طرح سے کوئی کاٹ پیٹ نہیں کی گئی ہے۔ تجزیاتی فرم نے آڈیو کا اسپیکٹروگرام ملاحظہ کیا اور گواہی دی کہ آڈیو میں ایک لمحے کا بھی رخنہ موجود نہیں، اگر اسپیکٹروگرام میں کوئی رخنہ ہوتا تو وہاں اسپیکٹروگرام میں سیاہ رنگ کا خلا موجود ہوتا۔

اسپیکٹروگرام میں سیاہ رنگ کا کوئی خلا نظر نہیں آیا اور آڈیو کے شروع اور آخر میں سیاہ خلا یہ نشان دہی کرتا ہے کہ آڈیو کہاں سے شروع اور کہاں پر ختم ہوئی۔ریکارڈنگ کے 2 اعشاریہ 8 سیکنڈ بعد ریکارڈنگ بٹن کے کلک کرنے کی آواز سنائی دیتی ہے۔خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب

ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہوگی، مبینہ آڈیو کلپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔دوسری جانب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کی تردیدکردی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…