آج جیت کرفائنل میں نیوزی لینڈ کی سکیورٹی کا مسئلہ بھرپورطریقے سے حل کرنا ہے، فوادچوہدری

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کا میچ جیت کرفائنل میں نیوزی لینڈ سے سکیورٹی کا مسئلہ بھرپورطریقے سے حل کرنا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ آج دو بڑی

اورتگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، پاکستان ٹیم جس شاندارکھیل کا مظاہرہ کررہی ہے ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا میچ جیت کرفائنل میں نیوزی لینڈ سے سکیورٹی کا مسئلہ بھرپورطریقے سے حل کرنا ہے اور آج کا میچ ضرور جیتیں گے، پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ تمام کھلاڑیوں کے پاس سپراسٹاربننے کا موقع ہے، ٹیم کے 5 مختلف پلیئرزکو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کس کو یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ ہم فائنل میں پہنچے تو فائنل دیکھنے ضرورجائیں۔دوسری جانب مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی کامیابی کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے 2019 فائنل کا بدلہ لے لیا۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ 2019 میں جو نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوا آج وہی انگلینڈ کے ساتھ ہوا۔سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مالان اور معین علی بہت سلو کھیلے، انگلینڈ نے شروع میں حملہ ہی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مورگن پہلے آتا تو یہ 200 کی وکٹ تھی، مورگن بہت تجربہ کار کپتان ہے، مگر عقلمندوں سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…