پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی سورماؤں کے سامنے سکاٹ لینڈ بے بس،بھارت کی ایک اور بڑی فتح

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے اوپنر بلے بازو ں نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو بڑی فتح دلا دی، بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں نے انتہائی جارحانہ انداز اپنایا، بھارت کا سکور 70 ہوا تھا کہ روہت شرما 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،

ان کی اننگ میں ایک چھکا اور پانچ چوکے شامل تھے، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی کھیلنے کو آئے، کے ایل راہول نے 50 رنز صرف 19 گیندوں پر بنائے اور وہ کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے تین چھکے اور چھ چوکے مارے۔ کوہلی نے 2 اور سوریا کمار نے چھ رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، بھارت نے 86 رنز کا ہدف صرف 6.3 اوورز میں پورا کر لیا اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ اس طرح بھارت نے 8 وکٹ سے یہ میچ جیت لیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں بھارت نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سکاٹ لینڈ کے بلے باز کوئی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے، سکاٹ لینڈ کے اوپنر جارج منسے نے 24 رنز بنائے اور محمد شامی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کائل کوٹیزر نے ایک رنز بنایا اور وہ بھمرا کا شکار بنے۔ اس طرح سکاٹ لینڈ کا کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکا۔ سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں آؤٹ ہو گئی انہوں نے صرف 85 رنز بنائے، اس طرح بھارت کو جیت کے لئے انہوں نے 86 رنز کا ہدف دیا۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی اور رویندرا جدیجہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جسپریت بمرا نے دو اور ایشون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…