عمران خان نے ریلیف نہیں تکلیف پیکج کا اعلان کیا، ن لیگ کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور (آ ن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فراڈ پیکج کا اعلان کرنے پر استعفی دیدیں۔ وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان نے ریلیف پیکج نہیں تکلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔عمران صاحب کا تکلیف پیکج پسی عوام کے لئے مہنگائی کا نیا تباہ کن طوفان ہوگا۔

عمران صاحب نے ریلیف پیکج نہیں بلکہ مزید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔مہنگائی کی سونامی کا باضابطہ اعلان کرنے کے بجائے ناکام، نااہل اور کرپٹ عمران خان استعفی دینے کا اعلان کرتے۔ انہوں نے کہا ثابت ہوگیا کہ اب صرف عمران صاحب کا استعفی ہی مہنگائی کی ستائی عوام کے لئے سب سے بڑا ریلیف پیکج ہوگا۔انہوں نے کہا اگلے چھ ماہ مزید مہنگائی، بے روزگاری اورمعاشی تباہی بڑھے گی، یہ ریلیف پیکج ہے؟۔آٹا، چینی، بجلی، گیس، کپاس، پٹرول مزید مہنگے ہوں گے، یہ ہے آپ کا ریلیف پیکج؟۔بجلی گیس کی قیمت مزید بڑھے گی اور بجلی گیس ملے گی بھی نہیں، واہ عمران صاحب کیا پیکج دیا ہے؟۔دوسروں کی کرپشن کی جھوٹی کہانیاں پٹ چکیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت چالیس سال کا حساب دے چکی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا پاکستان سے لے کر برطانیہ کی عدالتوں، چالیس سال کے عرصے کی عالمی تحقیق سے عمران صاحب پوری دنیا میں جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔عمران صاحب آپ توشہ خان سے چوری کئے ہوئے تین کلو سونے، ہیرے کے سیٹ اور تین قیمتی گھڑیوں کا حساب دیں۔عمران صاحب اگر تین سال میں عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کا لوٹا ہوا پیسہ سرکاری خزانے میں جمع کروا دیں تو مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی ختم ہو جائے گی ۔عمران صاحب آپ کچھ نہ کریں صرف استعفیٰ کا اعلان کریں آٹا چینی گھی بجلی گیس دوائی سب کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔عمران صاحب کا ریلیف پیکج کا اعلان ایک کڑوڑ نوکری، پچاس لاکھ گھر اور آئی ایم نہیں جاؤں گا جیسا ہے عوام سب جانتی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…