ہفتہ‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2024 

پاکستان نے بھارتی سورمائوں اور کیویز کے بعد افغانیوں کو بھی زیر کر لیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے افغانستان کے خلاف میچ جیت لیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کے دیے گئے ٹارگٹ کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو شروع میں ہی اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا، پاکستان کے محمد رضوان نے 8 رنز بنائے تھے کہ مجیب الرحمان کی گیند پر نوین الحق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور صرف 12 رنز تھا،

اس کے بعد بابر اعظم اور فخر زمان نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، پاکستان کا مجموعی سکور 75 ہوا تھا کہ فخر زمان محمد نبی کی گیند پر ایل ڈبلیو ہو گئے انہوں نے 30 رنز بنائے، ان کے بعد محمد حفیظ آئے وہ دس گیندوں پر دس رنز ہی بنا پائے تھے کہ راشد خان کی گیند پر گلبدین نائب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ بابر اعظم نے شاندار اننگز کھیلی انہوں نے 51 رنز بنائے اور وہ راشد خان کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ شعیب ملک 19 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئے، آصف علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور انیسویں اوور کی آخری گیند پر چھکا مار کر پاکستان کو جتوا دیا، آصف علی نے 25 رنز بنائے۔ اس طرح پاکستان نے پانچ وکٹ سے میچ جیت لیا۔افغانستان نے مقررہ بیس اوور میں 147 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 148 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے تیسرے میچ میں ٹاس ہار گیا، افغانستان نے ٹاس جیتنے کے بعد خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا، حضرت اللہ زازئی بغیر کوئی رنز بنائے عماد وسیم کی گیند پر حارث رئوف کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ محمد شہزاد نے آٹھ رنز بنائے اور وہ شاہین آفریدی کا شکار بنے ان کا بابر اعظم نے کیچ لیا، افغانستان کی تیسری وکٹ اصغر افغان کی گری انہوں نے دس رنز بنائے اور حارث رئوف کی گیند پر انہیں ہی کیچ دے بیٹھے۔

رحمان اللہ گربز نے بھی دس رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ کریم جنت 15 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، نجیب اللہ زردان نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی 22 کے سکور پر ہمت ہار گئے وہ شاداب کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ اس طرح

افغانستان کے چھ کھلاڑی 76 کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہو گئے، اس کے بعد محمد نبی اور گلبدین نائب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ محمد نبی نے 35 اور گلبدین نائب نے بھی 35 رنز بنائے۔ اس طرح افغانستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 2، شاہین آفریدی ، حارث رئوف، حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…