25ارب روپے شہباز شریف کے ملازمین کے اکائونٹس میں چھپائے گئے،تہلکہ خیز انکشاف

26  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان اور عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا،25ارب روپے شہباز شریف کے ملازمین کے اکائونٹس میں چھپائے گئے، ن لیگ نے سڑکوں کے نام پر بہت بڑی کرپشن کی ،جب قرضوں کی واپسی کیلئے قرضے لیے جاتے ہیں تو ملک کی خودمختاری متاثر ہوتی ہے،

آصف علی زرداری اور نواز شریف نے 2008سے 2018تک اس قرضے کو 27 ٹریلین تک پہنچا دیا،موجودہ حکومت نے 10ارب ڈالر کے قرضے واپس کیے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزرا چوہدری فواد حسین نے مراد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان اس کرپشن کے خلاف تھے جو سڑکوں کے نام پر کی گئی،ن لیگ نے شاہراہوں کی تعمیر پر بہت زیادہ کرپشن کی،جب لاہور اسلام آبادموٹروے بنائی جا رہی تھی اس وقت لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ خریدے گئے،شریف خاندان نے شاہراہوں کی تعمیر کو اپنا کاروبار کا ذریعہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے 10ارب ڈالر کے قرضے واپس کیے،25ارب روپے شہباز شریف کے ملازمین کے اکائونٹس میں چھپائے گئے،جب قرضوں کی واپسی کیلئے قرضے لیے جاتے ہیں تو ملک کی خودمختاری متاثر ہوتی ہے،ماضی میں پاکستان اور عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ آج ملک میں مہنگائی اور کمزور معیشت کی بنیادی وجہ سابقہ ادوار کی لوٹ مار اور کرپشن ہے، سابقہ ادوار میں کرپشن کو قانونی طریقے سے تحفظ فراہم کیا گیا، عمران خان ہمیشہ سے کہتے رہے ہیں کہ ہمارا مقابلہ ایک مافیا سے ہے، 4 دسمبر 2002کو ڈان اخبار میں ایک خبر شائع ہوئی جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد موٹر وے کی لاگت 60 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے،

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ موٹر وے کی کل آمدن 45 کروڑ روپے ہے جبکہ ہم نے 60 ارب ڈالر کی یہ موٹر وے بنائی، عمران خان سڑکوں کے خلاف نہیں، وہ کرپشن کے خلاف ہیں جو سڑکوں کے نام پر کی جاتی ہے، جب لاہور ۔ اسلام آباد موٹر وے کا معاہدہ ہو رہا تھا، اسی وقت لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خریدے جا رہے تھے۔ ن لیگ

نے سڑکوں کے نام پر بہت بڑی کرپشن کی، بدقسمتی سے لوٹ مار کے ذریعے حاصل کیا جانے والا پیسہ ملک میں بھی نہیں لگایا، یہ بیرون ملک منتقل کیا گیا،موٹر وے پر ڈائیو کمپنی کو صرف دو ارب ڈالر ہم نے سود کی مد میں ادا کئے، موٹر وے ضرور بننی چاہئے، سڑکوں کے بغیر ترقی کا تصور ہی نہیں،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ن

لیگ نے سڑکوں کی آڑ میں کرپشن کا کاروبار شروع کیا جس کی وجہ سے ملکی معیشت کمزور ہوئی، جب ملک میں وزیراعظم اور کابینہ کے اراکین مل کر کرپشن کریں گے تو پھر قومیں تباہ ہوتی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ1947سے 2008تک 65 سالوں میں پاکستان کا قرضہ 6 ٹریلین تھا،آصف علی زرداری اور نواز شریف نے

2008سے 2018تک اس قرضے کو 27 ٹریلین تک پہنچا دیا، چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تین سالوں میں 10 ارب ڈالر قرضہ واپس کیا، ہم جب بھی سابقہ ادوار کے بجلی، سڑکوں یا ترقی کے منصوبے دیکھتے ہیں تو کرپشن کا ایک پہاڑ سامنے آتا ہے، چوہدری فواد حسین نے کہاکہ شریف فیملی

اور زرداری فیملی نے پاکستان سے لوٹی گئی دولت بیرون ملک منتقل کی، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ شہباز شریف پر 25 ارب روپے کرپشن کا مقدمہ ہے، یہ رقم شہباز شریف کے ملازمین کے اکانٹس سے انہیں منتقل کی گئی، یہ وہ مقدمات ہیں جن میں لوٹی ہوئی رقوم کا ہمیں علم ہے، اس کے علاوہ لوٹی گئی رقوم کا ہمیں پتہ ہی نہیں، جب ہم قرضے واپس کرنے کیلئے مزید قرض لیتے ہیں تو اس سے ملک کی خودمختاری متاثر ہوتی ہے، سابقہ دور میں پاکستان کے ساتھ بہت ظلم کیا گیا، پاکستان کے عوام کا خون نچوڑا گیا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…