انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلے کے خواہشمند طلبا و طالبات کو بڑی رعایت فراہم ، شفقت محمود کی زیر صدار ت اجلاس میں اہم فیصلے

16  جون‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدار ت اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ تمام طلبہ جنکا انٹرمیڈیٹ کا امتحان ہو چکا ہوگا یا ابھی ہونا ہوگا، ان سب کو ای کیٹ امتحان/انجینئرنگ کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت انجینئرنگ یونیورسٹیز میں طلبہ کے داخلے

کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان انجینئرنگ کونسل، انجینئرنگ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور ایچ ای سی کے اعلی عہدیداروں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔کووڈ 19 کی وجہ سے تعلیمی سال اور امتحانات موخر ہونے کے سبب انجینئرنگ یونیورسٹیز میں بروقت داخلے کو یقینی بنانے اور طلبہ کے سال کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے مشاورتی اجلاس میں مختلف آپشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ پاکستان کے تمام طلبہ جنکا انٹرمیڈیٹ کا امتحان ہو چکا ہوگا یا ابھی ہونا ہوگا، ان سب کو ای کیٹ امتحان/انجینئرنگ کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔اجلاس میں اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا کہ کیمبرج کے A2 کے طلبہ جنکا رزلٹ جنوری میں متوقع ہے ، کو بھی ان امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی اور یونیورسٹیز انکو پروویڑنل ایڈمیشن دیں گی جو کہ انکے فائنل امتحان اور رزلٹ سے مشروط ہوگا پس کسی بھی سٹوڈنٹ کو انجینئرنگ کے امتحان میں بیٹھنے سے روکا نہیں جا سکے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایچ ای سی کی مشاورت سے انجینئرنگ یونیورسٹیز اور متعلقہ اتھارٹیز کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور تعلیمی اداروں کے لئے رواں سال غیر معمولی نوعیت کا سال ہے جس میں ہمیں غیر معمولی فیصلے لینے پڑے ہیں۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل اور متعلقہ اتھارٹیز کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ڈائریکشن پر طلبہ کو ایسی سہولت کاری مہیا کرنا جس میں کسی طالب علم کا سال ضائع نہ ہو قابل تحسین عمل ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…