قومی خزانے کو 35 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

10  جون‬‮  2021

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو گندم چوری، کرپشن اور قومی خزانے کو 35 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے سے متعلق 6ہفتوں میں انکوائری مکمل کرنے مہلت دے دی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں گندم چوری، کرپشن اور قومی خزانے کو 35 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے سے متعلق نیب انکوائری کے

معاملے پر ملزم مکیش کمار اور پانچ فلور ملز ملازمین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایہ محکمہ خوراک میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے معاملے پر نیب سکھر میں ایک ریفرنس دائر کردیا ہے، دیگر ملزمان کے خلاف مزید انکوائری جاری ہے، انکوائری میں کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے، مزید تفتیش مکمل کرنے کے لیے 6 ہفتوں کی مہلت دی جائے، مبینہ فرنٹ مین مکیش کمار، راحول، پشو رام اور دیگر گندم کی تقسیم میں کرپشن کی، شریک ملزم رضوان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع کرتے ہویے آئندہ سماعت پر نیب سکھر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںدور روزہ مندی کے بعد جمعرات کو تیزی کا رجحان پھر لوٹ آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی48ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 473.87پوائنٹس کے اضافے سے48251.49پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ66.18 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 58ارب42کروڑ38لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم

حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 23.30فیصدکم رہا۔گز شتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس48ہزار کی نفسیاتی حد بحال کرتے ہوئے 48288پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…