حبیب بینک کی دو نمبری پکڑی گئی اکائونٹس ہولڈرز میں تشویش کی لہردوڑ گئی

5  جون‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک کی بدانتظامی کے خلاف شکایت پر بینکنگ محتسب کی جانب سے مناسب کارروائی نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے پر قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا

ونگ کے مطابق لاہور کی رہائشی خاتون روبی انوار نے حبیب بینک میں اپنے اکاؤنٹ سے 140000 روپے کی رقم بغیر اجازت منتقل کئے جانے اور بینک کی بد انتظامی پر کوئی کارروائی نہ ہونے کی شکایت کی۔ انہوں نے بنکنگ محتسب کو اپنی شکایت میں بتایا کہ متعلقہ بینک کے سامنے اس بدانتظامی کا معاملہ اٹھایا گیا لیکن انہیں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ بینکنگ محتسب نے مناسب تفتیش کے بغیر اور شکایت کنندہ کو سنے بغیر کیس بند کردیا جس پر شکایت کنندہ نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل کی۔صدر عارف علوی نے خاتون شہری کی شکایت پر مناسب کارروائی نہ کرنے اور انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور بینکنگ محتسب کے انکوائری بند کرنے کے فیصلے کو بھی مسترد کردیا ہے۔ صدر مملکت نے ہدایت کی ہے کہ شکایت کنندہ کو سننے کا پورا موقع فراہم کیا جائے، انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے سے معاشرے میں مایوسی اور ناامیدی پھیلتی ہے۔ صدر مملکت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اس معاملے میں بینکنگ کمپنیز آرڈیننس کی انکوائری کے متعلق شقوں کو نظر انداز کیا گیا ہے، بینکنگ محتسب شکایت کنندہ کو شنوائی کا موقع فراہم کرے اور قانون کے مطابق مناسب کارروائی، انکوائری اور انصاف کے تقاضے پورے کرے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…