بھارتی معروف ہیرو ارجن کپور کا انوکھا ریکارڈ قائم۔۔ کہتے ہیں شاید ہی کوئی توڑ سکے ۔۔ وہ ریکارڈ آخر کون سا ہے ؟

16  جنوری‬‮  2017

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ اپنے9سالہ فلمی کیریئر میں کسی ہیروئن یا ڈائریکٹر کیساتھ دوبار کام نہیں کیا۔ارجن کپور جن کی سامنے آنے والی آخری فلم ’کا اینڈ کی‘ ہے،جس میں انہوں کرینہ کپور کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا،اب موہت سوری کی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘ ‘میں نظر آئیں گے۔ حال ہی میں ارجن کپور نے حیرت انگیز مگر سچائی پر مبنی دعویٰ کیا ہے کہ تاحال انہوں نے ایک ہی ہیروئن یا ڈائریکٹر کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کیا۔اپنے نو سالہ کیریئر میں ہیروئن اور ڈائریکٹر کے ساتھ دوبار کام نہ کرنے کے ریکارڈ کے حوالے سے اداکار بہت پرجوش ہیں۔ارجن کپور کاکہنا ہے کہ اس حوالے سے وہ ابھی تک ناقابل شکست ہیں،میرا لگاتارنو فلموں الگ الگ ڈائریکٹرز اور ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے کا ریکارڈ شائد ہی کوئی توڑ سکے۔مگر میرا یقین کریں ایسا میں نے جان بوجھ کر نہیں کیا، یہ خود بخود ہوا ہے،یہ میری ذہانت ہے جو میں نے اس طرح کام کیا یا ہوسکتا ہے بصورت دیگر کوئی میرے ساتھ دوبارہ کام ہی نہیں کرنا چاہتا۔اداکار نے مزیدکہا کہ برسہا برس بعد میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میرا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جس نے تمام اداکارائوں اور ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا اور ان کے ساتھ کام کرکے زیادہ سے زیادہ تجربہ حاصل کیا۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں آپ کو کچھ تبدیلی نظر آئے اور آپ مجھے کچھ لوگوں کے ساتھ دوبارہ کام کرتے ہوئے دیکھیں، آپ حتمی طور پر کبھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ارجن کپور جلد ہی اپنے انکل انیل کپور کے ساتھ فلم ’’مبارکاں‘‘ میں نظر آئیں گے۔فلم میں اداکار نے ڈبل رول کیا ہے اور ان کے مقابل الیانا ڈی کروز اور آتھیا شیٹھی کام کرتی نظر آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…