پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

کرس گیل معروف بھارتی اداکارہ کے دیوانے نکلے ،ٹوئیٹرنے رازفاش کردیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016

ممبئی (این این آئی)ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل بھی بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کے دیوانے نکلے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرس گیل اداکارہ کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سرگرمیوں کو فالو کرتے ہیں۔بالی وڈ لائف کے مطابق شردھا کپور نے داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی زندگی پر بننے والی فلم حسینہ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔فلم کی منصوبہ بندی کافی عرصے سے کی جارہی تھی اور سوناکشی سنہا کو مرکزی کردار میں لینے پر غور کیا جارہا تھا تاہم تاریخیں نہ ہونے کے باعث وہ اس کا حصہ نہیں بن سکیں۔تو فلمسازوں نے شردھا کپور کو کاسٹ کرلیا اور گزشتہ روز ٹوئٹر پر اس کی شوٹنگ کے آغاز پر انہوں نے ایک ٹوئٹ بھی کیا۔تاہم اس وقت سب حیران رہ گئے جب کرس گیل نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شردھا کپور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وہ ان چند معروف شخصیات میں سب سے پہلے تھے جنھوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔فرحان اختر اور دیگر بولی وڈ فنکاروں نے بھی شردھا کو اس کردار پر مبارکباد دی۔فلم کی کہانی داؤد ابراہیم کی بہن کی زندگی پر مبنی ہے جو 1991 میں اپنے شوہر کی موت پر جرائم کی دنیا کا حصہ بنیں جبکہ 2014 میں انتقال ہوا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…