جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ

datetime 8  جون‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گذشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 6جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1286روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.11فیصد زیادہ ہے۔ ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1260روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1199روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے 1198روپے کے مقابلہ میں 0.08فیصد زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1294روپے، راولپنڈی 1281روپے، گوجرانوالہ 1300روپے، سیالکوٹ 1260روپے،لاہور 1300روپے، فیصل آباد 1280روپے، سرگودہا 1273روپے، ملتان 1281روپے، بہاولپور 1300 روپے، پشاور 1300اور بنوں میں 1280روپے ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1165روپے، حیدرآباد 1180روپے، سکھر 1290روپے، لاڑکانہ 1173روپے، کوئٹہ 1210روپے اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1177روپے ریکارڈ کی گئی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…