ہفتہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2025 

حج پرمٹ کے بغیر مکہ آنے والے ایک لاکھ 53 ہزار افراد کو واپس بھجوادیا گیا

datetime 10  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی حکام نے حج پرمٹ کے بغیر مکہ آنے والے ایک لاکھ 53 ہزار افراد کو واپس بھجوادیا۔مکہ میں حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز کی جانب سے حج کے دوران سکیورٹی کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بریفنگ وزارت داخلہ کے مرکزی دفتر میں دی گئی،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز کا کہنا تھا کہ ہمارا اولین مقصد حاجیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا، حج پرمٹ کے بغیر افراد کو مقدس مقامات میں داخل ہونے سے روکنا اور مکہ کے داخلی راستوں پر سکیورٹی حصار نافذ کرنا ہے تاکہ غیر مجاز داخلیکو روکا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ حج اور حاجیوں کی سکیورٹی ایک “ریڈ لائن” ہے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 97,000 سے زیادہ گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ اس کے علاوہ وزٹ ویزہ رکھنے والوں میں سے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر 153,000 سے زیادہ افراد کو واپس بھیج دیا۔انہوں نے مزید کہا کہا کہ حاجیوں کی خدمت کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کوفوری کارروائی کے لیے تمام انسانی اور مادی وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر سعودی حکام نے وضاحت کی کہ وزٹ ویزہ حج کی اجازت نہیں دیتا، حج پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے، سعودی قیادت کی مدد سے جلد اب اسمارٹ حج ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…