بالی ووڈ کے تین ستارے ایک فلم میں جلوہ گر ہوں گے

1  اگست‬‮  2015

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور سیف علی خان پہلی بار ایک دوسرے کے مقابل ہیرو ہیروئن کے روپ میں دکھائی دیں گے، دونوں کو ہدایتکار سجائے گھوش نے اپنی فلم کے لئے سائن کیا ہے۔ فلم میں نواز الدین صدیقی بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔ اس سے قبل ان تینوں فنکاروں نے کبھی ایک ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔ سجائے گھوش کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی صرف نواز الدین صدیقی کےساتھ فلم کہانی میں کام کیا، سیف علی خان اور ایشوریا رائے کے ساتھ فلم کرنا ان کے لئے بھی پہلا تجربہ ہو گا۔سیف علی خان ان دنوں اپنی فلم فینٹم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ایشوریا رائے فلم جذبہ میں کام کر رہی ہے۔ دونوں اپنی فلموں کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد سجائے کی فلم کے لئے کام عکسبند کرانا شروع کریں گے۔ یہ فلم جاپانی ناولسٹ کائی گو ہوگان شینو کے ناول ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس کی کہانی سے متاثر ہو کر بنائی جائے گی۔ سجائے گھوش نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیف علی خان اور ایشوریا رائے نے فلم سائن کر لی ہے، رواں سال کے اختتام پر فلم کی شوٹنگ شروع کر دی جائے گی۔ فلم 2017 میں نمائش کے لئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…