پاکستانی ڈرامے حقیقت کے بہت قریب ہوتے ہیں ، حنا خواجہ بائیات

29  اپریل‬‮  2015

لاہور (نیوز ڈیسک) اداکارہ حنا خواجہ بائیات نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کے کردار حقیقت سے بہت قریب تر ہوتے ہیں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے ایک قابل اعتماد ہوتے ہیں اور پھر ان کے کردار حقیقت کے بہت قریب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں کا ایک اور مثبت پہلو یہ ہوتا ہے کہ عموما یہ 26 سے زائد اقساط کے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے لوگ بھی انہیں دیکھتے ہوئے اکتاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ 80 کی دہائی میں بھی پاکستانی ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مشہور تھے اور اس وقت بھارتی چینلز پر یہ ڈرامے دکھائے جانے کے باوجود سیٹلائٹ اور ڈی کے ذریعے بھارت میں دیکھے جا رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کی اقتصادی ، تجارتی اور سیاسی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آپس میں دشمنی کے بجائے دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ مجھے شوبز میں آنے کی اجازت ہر گز نہیں تھی کیونکہ میرے والد کہتے تھے کہ مجھے اچھا نہیں لگتا کہ تمہاری تصویر ہر جگہ لگی ہو لوگ تمہیں بری نظر سے دیکھیں تاہم میرے شوہر نے مجھے اس فیلڈ کو اپنانے میں بہت سپورٹ دی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…