سام سنگ کے سب سے مہنگے فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی

15  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کی جانب سے آئندہ ہفتے دنیا کا پہلا 12 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج والا اسمارٹ فون متعارف کرانے والا ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 10 سیریز کا فون گلیکسی ایس 10 پلس دنیا کا پہلا فون ہوگا جس میں اتنی زیادہ ریم اور اسٹوریج دی جائے گی۔

یہ سام سنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین فون بھی ہوگا جس کی قیمت مختلف لیکس کے مطابق 18 سو ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔ یہ فون محدود تعداد میں دستیاب ہوگا اور اس میں ایک فیچر ایسا ہوگا جو کسی اور گلیکسی ایس 10 فون میں نہیں ہوگا۔ اس فون میں سرامکس بیک پینل دیا جائے گا اور اب اس کی پہلی تصویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے گلیکس ایس 10 پلس کے لمیٹڈ ایڈیشن کی تصاویر لیک کیں جس میں بیک پر تین کیمرے جبکہ فرنٹ پر 2 کیمرے دیئے جارہے ہیں۔ انفٹنی او ڈسپلے اور بہت کم بیزل کے ساتھ اس میں فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا۔ یعنی یہ ریگولر گلیکسی ایس 10 پلس جیسا ہی ہے بس فرق اس کے میٹریل ڈیزائن اور ریم و اسٹوریج کے فرق کا ہوگا۔ یہ فون بلیک اور وائٹ میں دستیاب ہوگا جس کی اصل قیمت کا اندازہ 20 فروری کو سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران ہوگا جب سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 10 کو متعارف کرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…