دنیا کے امیر ترین جوڑے میں دوریاں : نوبت طلاق تک پہنچ گئی

10  جنوری‬‮  2019

ّ نیویارک (این این آئی)دنیا کا امیر ترین جوڑا ایک دوسرے سے الگ ہورہا ہے۔جی ہاں دنیا کے امیر ترین شخص اور ایمازون کے بانی جیف بیزوز اور ان کی اہلیہ میکنزی شادی کے 25 سال بعد ایک دوسرے سے الگ ہورہے ہیں۔ایمازون کے بانی کے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ پر اس جوڑے نے مشترکہ بیان جاری کیا۔بیان میں بتایا گیا طویل عرصے تک الگ رہنے کے بعد ہم نے طلاق کا فیصلہ کیا ہے، مگر بطور دوست اپنی زندگیوں کو شیئر کرتے رہیں گے۔بیان کے مطابق ہم بہت زیادہ خوش قسمت ہیں جو ایک دوسرے کو تلاش کرنے میں کامیاب رہے۔

اگر ہمیں معلوم ہو کہ ہم 25 سال بعد الگ ہوجائیں گے تو ہم دوبارہ ایسا کرتے۔54 سالہ جیف بیزوز اور 48 سالہ میکنزی کی ملاقات نیویارک کی ایک کمپنی میں کام کرتے ہوئے ہوئی تھی اور انہوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا۔اس کے فوری بعد وہ نیویارک سے سیٹیل منتقل ہوگئے جہاں جیف بیزوز نے اپنی کمپنی ایمازون کا آغاز کیا۔جیف بیزوز اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت بلومبرگ بلین ایئر انڈیکس کے مطابق 137 ارب ڈالرز ہے، تو یہ طلاق دنیا کی مہنگی ترین طلاق بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…