منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ٹوئٹر کا نفرت انگیز پیغامات پر سخت ایکشن لینے کا اعلان

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیک کرنچ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ صارفین کو اب ٹوئیٹ کرنے کے لیے نئے اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہو گا اور کوئی بھی ایسی ٹوئیٹ نہیں کی جائے گی جس سے کسی کی دل آزاری ہو یا وہ نفرت پھیلانے کا باعث بنے۔ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارف اگر کسی بھی ٹوئیٹ میں اصولوں کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کی مکمل پروفائل پر کچھ دنوں تک نظر رکھی جائے گی کہ آیا وہ مسلسل

نامناسب ٹوئیٹس تو نہیں کر رہا اور اگر صارف ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اس کا اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا۔ایسے میں صارف اگر نیا اکاؤنٹ بنانے کی کوشش کرے گا تو چونکہ اس کا پروفائل بائیو ڈیٹا پہلے ہی کمپنی کے پاس موجود ہو گا۔ لہذا ٹوئٹر کی جانب سے فیصلہ کیا جائے گا کہ اس صارف کو دوبارہ اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔ٹوئٹر کے مطابق کمپنی اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ وہ معاشرے میں امن پھیلائے اور شر پسندوں سے ٹوئٹر کو دور رکھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…