اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بہاولپور،ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش برآمد

datetime 15  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور (این این آئی)ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش بہاولپور سے بر آمد ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق خاتون نواحی علاقہ چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے مردہ حالت میں پائی گئی۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ 30 سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ چک 40 موڑ فیصل آباد سے تھا، خاتون پر تشدد کرنے والا ریلوے پولیس اہلکار میر حسن پہلے سے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کردی ہے، واقہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ۔واضح رہے کہ 7 اپریل کی رات کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان ملت ایکسپریس ٹرین میں پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون مسافر پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔مقتولہ خاتون پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔گرفتار پولیس اہلکار نے بیان دیا تھا کہ خاتون مسافروں کو تنگ کر رہی تھی، منع کرنے پر خاتون نے مجھ سے بھی بدتمیزی کی، جس پرطیش میں آکر ہاتھ اٹھانا پڑا۔ڈی آئی جی ساتھ عبداللہ شیخ کے مطابق ایسے اہلکار کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کے علاوہ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…