ہفتہ‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2024 

ن لیگ کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

datetime 24  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان 224 ووٹ لے کر سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر 96 ووٹ حاصل کر سکے،سپیکر کے نتیجے کا اعلان ہوتے ہی ایوان شیر ، شیر اور مریم ، مریم کے نعروں سے گونج اٹھا ، سبطین خان نے ملک احمد خان سے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد نو منتخب سپیکر نے ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے کارروائی آگے بڑھائی ، ایوان میں مسلم لیگ (ن) اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف مخالفانہ نعرے بھی لگائے ۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت 4بجے کی بجائے ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سے سپیکر سبطین خان کی صدارت میں شروع ہوا ۔

تلاوت کلام پاک او رنعت رسول مقبولۖ کے بعد سبطین خان نے سپیکر کیلئے ووٹنگ کے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ۔سبطین خان نے بتایا کہ پہلے سپیکر اور پھر ڈپٹی سپیکر کاالیکشن ہوگا۔ سپیکر کی ہدایت پر سیکرٹری اسمبلی عامر حبیب نے اراکین کو انتخاب کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا، ووٹنگ کے لئے تین بوتھ بنائے گئے جس میں پولنگ بوتھ نمبر 1میں پی پی 1سے 125 ،پولنگ بوتھ نمبر 2 میں پی پی126سے 250 جبکہ پولنگ 3 پی پی 251سے 371 کے اراکین کے لئے مختص کیا گیا، سپیکر کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ بوتھ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ۔سپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری کے تحت ووٹنگ کی گئی، سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 322 ارکان اسمبلی نے انتخاب میں حصہ لیا۔

سپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری رہا ۔ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہونے پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کی اورنتائج کا اعلان کیا گیا۔جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان نے 224 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر 96 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ 2ووٹ مستردہوئے ۔ نتیجے کا اعلان ہوتے ہی ایوان میں شیر ، شیر اور مریم ، مریم کے نعرے گونج اٹھے ۔مریم نواز نے ملک احمد خان کو تھپکی دے کر مبارکباد دی ۔ ملک محمد احمد خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی بننے کے بعد اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا جن سے سبطین خان نے عہدے کا حلف لیا، سپیکر ملک احمد خان اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کرانے کیلئے ایوان کی کارروائی کو آگے بڑھایا۔

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیراعلی مریم نواز کی ایوان میںآمد پر ارکان نے شور شرابہ اور نعرے بازی کی، سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف نعرے لگا ئے ، جواب میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے سیٹوں پر کھڑے ہو بانی پی ٹی آئی کے خلاف نعرے لگائے۔سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن 26 فروری تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ۔ رانا آفتاب نے کہا کہ ایوان میں اراکین پورے نہیں تاہم ان کی استدعا کو مسترد کر دیا گیا ۔



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…