بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

والدین کوپرورش ٹپس دینے والی یوٹیوبرز کو اپنے بچوں سے سفاکیت پر30 سال قید

datetime 21  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)یوٹیوب پر والدین کو بچوں کی پرورش اور نگہداشت کے بارے میں مشورے دینے والی امریکی یوٹیوبر روبی فرینک اور ان کی ساتھی کو اپنے بچوں پر تشدد اور بدسلوکی پر 30، 30 سال قید اور 10 ہزار جرمانے کی سزا سنادی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی یوٹیوبرز 41 سالہ کو گزشتہ برس ستمبر میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب روبی فرینک کا 12 سالہ بیٹا شدید بھوک کی حالت میں جوڈی البرنٹ کے گھر سے کسی طرح نکل کر ہمسائے کے یہاں پہنچا اور کھانے کو کچھ مانگا تھا۔ہمسائیوں کی شکایت پر پولیس نے روبی فرینک کے دیگر بچوں کو بھی ان کی ساتھی جوڈی کے گھر سے بازیاب کرایا۔

ان بچوں کی حالت بھی بہت خراب تھی۔ بچوں کو چائلڈ کیئر سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔ان بچوں نے اپنی ماں کے سفاکانہ رویے اور تشدد کے بارے میں پولیس کو بتایا جس پر روبی اور جوڈی کو ستمبر میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ کیس کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے عدالت نے دونوں کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ 12 سالہ بیٹا جب کھانے کی بھیک مانگنے پروسیوں کے پاس پہنچا تو وہ بھوک اور نقاہت سے نڈھال تھا۔ اس کے پاتھ پر ٹیپ کے نشان تھے جس سے اسے کرسی سے باندھا گیا تھا۔

لڑکے کی نشاندہی پر ہم نے جوڈی کے گھر سے روبی فرینک کی 10 سالہ بیٹی کو بھی بازیاب کرایا جو بری طرح خوراک کی کمی کا شکار تھی اور کئی دنوں سے بھوکی پیاسی تھی۔پولیس کے بقول دونوں بچوں کے جسموں پر تشدد کے نشانات بھی تھے اور انھیں رہنے کے لیے صاف ستھرا ماحول دستیاب نہ تھا جس پر بچوں کو چائلد کیئر سینٹر بھیج دیا گیا تھا۔ سماعت میں عدالت نے دونوں خواتین کو تیس تیس سال قید اور 10 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا۔ سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…