روٹی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی

5  جون‬‮  2023

پشاور(این این آئی)ضلعی انتظامیہ بنوں نے 120 گرام وزن والی روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ بنوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر بنوں منظورِ احمد آفریدی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں اور نانبائی ایسوسی ایشن ضلع بنوں کے مابین طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں تفصیلی بات چیت کے بعد 120 گرام روٹی وزن کی قیمت 20 روپے مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق بنوں کے تمام نانبائی، ہوٹلز مالکان اعلامیے میں درج ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے اور تمام نانبائی اور ہوٹلز مالکان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ اردو زبان میں روٹی و نان کا نرخنامہ بنا دکان کے سامنے واضح طور پر آویزاں کریں اعلامیہ کی خلاف وزری والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے روٹی نان سمیت تمام اشیائے خوردنوش کی صفائی کا خیال رکھنے اور نرخنامے پر ڈپٹی کمشنر بنوں کا کمپلینٹ واٹس ایپ نمبر 03040030032 لکھ کر پرنٹ کر نے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…