بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کی 2خواتین رہنماؤں کی پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

datetime 5  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کی 2خواتین رہنماؤں کی پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

ملتان/لاہور (این این آئی)تحریکِ انصاف کی سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سبین گل نے سیاست اور پی پی 222 کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔تحریکِ انصاف کی سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سبین گل نے ویڈیو بیان کے ذریعے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

سبین گل نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پْرامن سیاست کی ہے، کبھی جلائو گھیرائو کا حصہ نہیں رہی، 9 مئی کو ہونے والے جلائو گھیرائوکی مذمت کرتی ہوں۔ویڈیو بیان میں سبین گل نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی مریضہ ہوں، سیاست جاری نہیں رکھ سکتی۔

ملتان کے صوبائی حلقے پی پی 222 سے تحریکِ انصاف کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔انہوںنے کہاکہ 9 مئی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے ملک سے باہر تھی، دفاعی تنصیبات پر حملوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

شازیہ عباس کھاکھی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے تحریکِ انصاف سیعلیحدگی کا اعلان کرتی ہوں۔پی پی 222 کی پی ٹی آئی کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے کہا کہ اپنی افواج کو قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…