پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی نے پی ایس ایل کا کوئی میچ نہیں دیکھا، گیلپ سروے میں انکشاف

  جمعہ‬‮ 24 مارچ‬‮ 2023  |  22:26

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی نے پی ایس ایل کا کوئی میچ نہیں دیکھا، گیلپ سروے میں حیران کن انکشاف سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ نصف سے زیادہ بالغ پاکستانیوں نے حال میں ختم ہونے والے پی ایس ایل کا کوئی ایک میچ نہیں دیکھا ۔ پاکستان کی معروف سروے ریسرچ اور کنسلٹنسی فرم گیلپ کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق ملک کی 51 فیصد بالغ آبادی نے پی ایس ایل میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ گیلپ سروے نے آن لائن سوال پوچھا کہ آپ نے پی ایس ایل کا کوئی میچ دیکھا ؟ اس سوال کے جواب میں 49فیصد آباد نے ہاں کا جواب کلک کیا جبکہ 51فیصد کا جواب نہ تھا ۔

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎