گزشتہ سال کی نسبت اس سال حج ساڑھے 3 لاکھ روپے مہنگا، چشم کشا اعدادوشمار آ گئے

10  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023کی منظوری دیدی ہے جبکہ حج درخواستوں کی وصولی 16مارچ سے شروع ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حج پالیسی 2023میں مفت حج کی کوئی گنجائش نہیں ہے پاکستانی عازمین کیلئے حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210مختص ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات کیلئے حج اخراجات کا تخمینہ 11لاکھ 75ہزار روپے جبکہ جنوبی علاقوں کیلئے حج اخراجات کا تخمینہ 11لاکھ 65ہزار روپے ہے، اگر پیسے بچ گئے تو حجاج کرام کو واپس کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عازمین حج سے صرف ضروری اخراجات لئے جاتے ہیں، ہمارے درخواست پر سعودی حکومت نے حج اخراجات میں کمی کی، سعودی عرب میں ٹیکس بڑھنے سے اخراجات میں اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے سے حج اخراجات میں اضافہ ہوا، عازمین حج کو تمام سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں، رواں سال عازمین حج کو مٹی و مزدلفہ میں ٹرین کی سہولت میسر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے حج اخراجات بھارت اور بنگلہ دیش سے کم ہیں، انڈیا میں حج اخراجات ساڑھے 13لاکھ روپے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسپانسر شپ حج سکیم متعارف کرائی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…