ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آ نے اور آنے والے مہینوں میں غذائی اشیا سستی ہونے کا امکان ؛وزارت خزانہ کی اکنامک آوٹ لک رپورٹ

30  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (آئی این پی )وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی جبکہ آنے والے مہینوں میں غذائی اشیا بھی سستی ہونے کا امکان ہے۔دستاویزات کے مطابق رواں ماہ مہنگائی کی شرح 23 سے25 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔

جو اکتوبر میں 26.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کی وجوہات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنا ،سپلائی لائن اور روپے کی قدر میں بہتری ہیں۔رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں برآمدات اور ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوا جبکہ ترسیلات زر، درآمدات، سرمایہ کاری، ترقیاتی اخراجات میں کمی آئی۔وزارت خزانہ کے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت زرمبادلہ ذخائر 16.23 ارب ڈالر سے کم ہو کر 7.80 ارب ڈالر پرآگئے۔ جولائی تا ستمبر مالی خسارہ 85 فیصد اضافے سے 809 ارب روپے رہا۔رپورٹ کے مطابق زرعی قرضوں کی فراہمی میں 31.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک سال میں شرح سود 8.75 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد ہوگئی۔حکام کا کہنا ہے کہ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا، گذشتہ سال کے مقابلے میں 8 ہزار937 نئی کمپنیاں رجسٹرہوئیں، رپورٹ کے مطابق معاشی شرح نمو میں خدشات کے برعکس کم سست روی متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…