جمعرات‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2026 

نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم پیشرفت

datetime 20  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)وفاقی کابینہ کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی کو نئے 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے بینک نوٹ متعارف کرانے کے معاملے پر سفارشات مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی سے خاص طور پر اس بات پر سفارشات طلب کی گئی ہیں کہ نئے بینک نوٹوں کی تیاری میں استعمال ہونے والا مجوزہ مواد انسانی استعمال کے لیے محفوظ ہے یا نہیں۔

کمیٹی نئے نوٹوں کے مواد کی حفاظت، معیار اور صحت پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے واضح ہدایت دی ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں میں استعمال ہونے والے مواد سے متعلق تمام پہلوں کا بغور جائزہ لیا جائے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ عوام کے لیے کسی قسم کے نقصان کا باعث نہ بنے۔کابینہ کمیٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات کی روشنی میں نئے بینک نوٹوں کے اجرا سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…