اے پی این ایس اور وائس آف پنجاب کے مابین ریجنل پیپرز اور ینگ میڈیا گریجویٹس کے لیے مواقعوں کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

20  مئی‬‮  2022

لاہور(پریس ریلیز )آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور وائس آف پنجاب کے مابین بروزجمعہ الحمرا، مال روڈ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ ممتاز اے طاہر، چیئرمین ریجنل پریس کمیٹی، اے پی این ایس اور انعم علی عباس، پروجیکٹ ڈائریکٹر، وائس آف پنجاب نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس بات پر باہمی اتفاق کیا گیا کہ اے پی این ایس (ریجنل پریس کمیٹی) اور

وی او پی (وائس آف پنجاب) پنجاب کے مختلف ریجنل ایریاز کو فائدہ پہنچانے کے لیے مارچ 2023 تک اسٹریٹجک شراکت دار رہیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ممتاز اے طاہر نے کہا، ”دونوں ادارے میڈیا اور متعلقہ موضوعات پر سیمینارز، ورکشاپس اور تقریبات کا اہتمام کریں گے تاکہ قابل عمل میڈیا توسیعی ماڈل کے لیے نتیجہ خیز مکالمہ شروع کیا جا سکے۔ ریجنل پریس اور وائس آف پنجاب اپنے اپنے ایریاز میں امن، ثقافت، سیاحت اور حب الوطنی کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے۔ یہ مشترکہ منصوبہ ریجنل میڈیا کی ڈیجیٹل تبدیلی میں سہولت فراہم کرے گا، بشمول یوٹیوب چینلز اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز”انعم علی عباس نے کہا، ”VOP میڈیا کے تازہ ترین معیارات اور رجحانات کو پورا کرنے کے لیے ڈیجیٹل فرنٹ لائن کے قیام میں ریجنل پریس کی معاونت کرے گا ۔ VOP ملک بھرخصوصاً پنجاب میں ریجنل پریس کی رسائی اور دائرہ کار کو بڑھانے میں اسٹریٹجک مدد فراہم کرے گا۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ اے پی این ایس کی ریجنل پبلیکیشنزمیڈیا گریجویٹس اور دیگر دلچسپی رکھنے والے طلباء کو وی او پی کی سفارش کے مطابق انٹرن شپ کی پیشکش کریں گی۔ایم او یو کے مطابق، دونوں ادارے اہداف والے علاقوں میں آرٹ اور دستکاری، خوراک، موسیقی، پرفارمنگ آرٹس اور متعلقہ طبقات کو فروغ دینے کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے۔ دونوں ادارے صحافتی اخلاقیات اور اقدار کو فروغ دیتے ہوئے پرنٹ جرنلزم کو فروغ دینے اور نوجوان صحافیوں کی شخصیت سازی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اے پی این ایس کی ممبر پبلیکیشنز اپنے معیار پر پورا اترنے والے قابل انٹرنز کو ملازمتوں کی پیشکش بھی کریں گی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…