میجر محمد اکرم شہید جذبہ حب الوطنی، جنگی فہم و فراست اور انسانی حوصلوں کی معراج تھے، چوہدری فواد حسین

  اتوار‬‮ 5 دسمبر‬‮ 2021  |  16:28

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ میجر محمد اکرم شہید جذبہ حب الوطنی، جنگی فہم و فراست اور انسانی حوصلوں کی معراج تھے۔ میجر محمد اکرم شہید کے 50 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر

قوم جہلم کے بہادر سپوت میجر محمد اکرم شہید (نشان حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ میجر محمد اکرم شہید نے 5 دسمبر 1971ء کو مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر بھارت کے خلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 1971ء کی جنگ کے دوران ہلی کے محاز پر میجر محمد اکرم شہید نے تمام مشکلات کے باوجود اپنے عزم اور حوصلے سے دشمن کا مقابلہ کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ میجر محمد اکرم شہید جذبہ حب الوطنی، جنگی فہم و فراست اور انسانی حوصلوں کی معراج تھے۔ وفاقی و زیر نے کہاکہ میجر محمد اکرم شہید کی ملک و قوم کیلئے عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎