مریم نواز کی دورہ کراچی کیلئے پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے مشاورت این اے 249میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے متعلق حکمت عملی طے

20  اپریل‬‮  2021

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے این اے 249میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں دورہ کراچی بارے پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے ٹیلیفونک رابطے کر کے مشاورت کی ہے ، لیگی رہنمائوں نے کراچی کے ضمنی انتخاب میں حال ہی میں ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی طرز پر حکمت عملی اختیار کرنے پر

اتفاق کیا ہے ،چند لیگی رہنمائوں نے مریم نواز کو موجودہ ملکی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کراچی دورہ پر نظر ثانی کا مشورہ بھی دیا ہے تاہم کراچی جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ مریم نواز کریں گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے24اپریل کو اپنے دورہ کراچی کے حوالے سے سینئر لیگی رہنمائوں سے مشاورت کی ہے ۔ مریم نواز نے سابق وزیراعظم و پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، سیکرٹری جنرل احسن اقبال ،پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان، سینئر مرکزی رہنما پرویز رشیداوراین اے 249 کراچی سے لیگی ٹکٹ ہولڈر مفتاح اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطے کر مجموعی صورتحال اور ضمنی انتخا ب کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اور پارٹی رہنمائوں نے کراچی کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب جیسی حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔مریم نواز نے مفتاح اسماعیل کو لیگی

عہدیداران پر مشتمل چھوٹے چھوٹے گروپ تشکیل دے کر انتخابی مہم چلانے کی ہدایت دے دی۔مریم نواز نے لیگل، کارنر میٹنگز،انتخابی مہم سمیت دیگر انتخابی معاملات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق چند لیگی رہنمائوں نے مریم نواز کو موجودہ

ملکی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کراچی دورہ پر نظر ثانی کا مشورہ بھی دیا ہے تاہم کراچی جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ مریم نواز کریں گی۔ لیگی رہنمائوں کی جانب سے مریم نواز کو کراچی جانے کی صورت میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے اہم افراد سے ملاقاتوں کی

تجویز بھی دی گئی ہے ۔ رہنمائوں نے مشاورت میں مسلم لیگ (ن)سندھ تنظیم کو متحرک کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عید الفطر کے بعد حکومت مخالف ممکنہ لانگ مارچ میں سندھ تنظیم کو بھی ٹاسک دینے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کے کراچی جانے کی صورت میں تین روزہ دور ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کراچی کا دورہ ان کے معالجین کی اجازت سے بھی مشروط ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…