بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب کے 13 اضلاع میں تعلیمی ادارے عید الفطر تک بند، نوٹیفکیشن جاری

datetime 7  اپریل‬‮  2021 |

لاہور، پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)کورونا وائرس میں شدت کے باعث پنجاب کے 13 اضلاع میں تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز عید الفطر تک بند رہیں گے ، صوبائی محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے کے 13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع

کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپورہ، فیصل آباد ،ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور سرگودھا میں تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز عید الفطر تک بند رہیں گے ، جب کہ مذکورہ 13 اضلاع میں 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک کے طلبا کی کلاسز کا اغاز 19 اپریل سے ہفتے کے 2 دن پیر اور جمعرات کو سخت کورونا ایس او پیز کے تحت کیا جائے گا ، جب کہ 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک اور او لیول اے لیول کے امتحانات پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے 91 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔چیف سیکریٹر ی خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا سے متاثرہ افراد کا خاص خیال رکھا جائے اور خیبرپختونخوا

میں ضلعی افسران ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں۔رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ علاقوں میں عالمی وبا کے 151 مریض موجود ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 6 ہزار 912 افراد گھروں تک محدود ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں 274 گھر آئسولیٹ کئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…