ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں بڑی سیاسی ہلچل کا امکان،شیخ رشید دورہ قطر مختصر کرکے فوری واپس پہنچ گئے، وزیراعظم سے اہم ملاقات متوقع

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو حہ (این این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد قطر کا دورہ مختصر کرکے فوری طور پر واپس پاکستان پہنچ گئے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قطر کے وزیر اعظم خالدبن خلیفہ سے ملاقات کی جس میں پاک قطر دو طرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ اور قطر میں پاکستانی مین پاوربڑھانے اور داخلی سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ قطر کا افغانستان کے پائیدار امن میں کردار بہت مثالی ہے،افغانستان مین پائیدار امن پاکستان اور قطر کا دیرینہ مقصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے امن میں سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کا سہرا قطر کے سر ہے۔ قطر ی وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت بڑھانے کا بے پناہ سکوپ موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔شیخ رشید احمد نے قطر کے وزیر اعظم کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی مراسلہ پہنچایا۔،پاکستان اور قطر کے عوام کے لئے وزیر اعظم پاکستان کا خیر سگالی کا پیغام دیا۔وزیر داخلہ نے ملی پول (Milipol) قطر بین الاقوامی نمائش میں بھی شرکت کی۔وزیر داخلہ نے پاکستانی نمائشی سٹال کا دورہ کیا اور مصنوعات دیکھیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ کو واپس اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن وہ ایک دن میں ہی واپس آ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بڑی سیاسی ہلچل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، منگل کے روز وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید احمد کی ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔  شیخ رشید احمد قطر کا دورہ مختصر کرکے فوری طور پر واپس پاکستان پہنچ گئے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قطر کے وزیر اعظم خالدبن خلیفہ سے ملاقات کی جس میں پاک قطر دو طرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ اور قطر میں پاکستانی مین پاوربڑھانے اور داخلی سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…