بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی ناکام کیوں ہوئی؟ شادی میں فوٹوگرافی کرنے والے عرفان احسن نے تقریب کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا

datetime 23  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی ناکامی پر پہلی بار اُن لمحات کے گواہ فوٹوگرافر عرفان احسن نے پردہ اٹھایا ہے، جنہوں نے اس شادی کی تقریبات میں فوٹوگرافی کے فرائض انجام دیے تھے۔

واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست 2021 کو لندن میں ہوا تھا، جس کے بعد دسمبر میں شادی کی رنگا رنگ تقریبات پاکستان میں منعقد کی گئیں۔ ان تقریبات میں جنید صفدر کی گائیکی اور مریم نواز کے دیدہ زیب ملبوسات نے خوب توجہ حاصل کی۔ تاہم، یہ ازدواجی رشتہ طویل عرصے تک قائم نہ رہ سکا اور اکتوبر 2023 میں دونوں نے خاموشی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

اس شادی کے اختتام کی وجوہات طویل عرصے تک ایک معمہ بنی رہیں، لیکن اب فوٹوگرافر عرفان احسن نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اس تعلق کے ٹوٹنے کے پس پردہ محرکات پر روشنی ڈالی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ تقریب میں شریک ہونے کے بعد محسوس کر چکے تھے کہ یہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گا۔ اُن کے مطابق، شادی کی تقریبات میں ماحول اور باہمی رویے بہت کچھ واضح کر دیتے ہیں۔

عرفان احسن نے کہا، “جنید صفدر سے میری ملاقات نہایت خوشگوار رہی، وہ ایک شائستہ، بااخلاق اور مہذب نوجوان ہے۔ اُس نے خاص طور پر مجھ سے آ کر ملاقات کی، لیکن دلہن کے خاندان کی جانب سے ایک واضح فاصلہ اور اجنبیت کا احساس ہو رہا تھا، جیسے وہ خود کو اس ماحول میں مکمل طور پر ہم آہنگ نہیں کر پا رہے ہوں۔”

فوٹوگرافر نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے ساتھ ان کا تجربہ نہایت مثبت رہا۔ مریم نواز اور ان کے اہل خانہ نے ان کے ساتھ محبت اور عزت سے پیش آیا، اُن کی مہمان نوازی مثالی تھی۔

جب یہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے مختلف انداز میں ردِ عمل دیا۔ کئی افراد کا کہنا تھا کہ “بعض اوقات خوبصورت تصویروں کے پیچھے چھپی حقیقت بہت پیچیدہ اور دلخراش ہوتی ہے۔”



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…