اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے دبئی ایئر پورٹ پر معروف پاکستانی ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو مبینہ طور پر گرفتار کرلیا گیا اور ان کی گرفتاری کی افواہوں کے درمیان یوٹیوبر و ٹک ٹاکر رجب بٹ کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آگیا۔تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد رجب بٹ نے بھی مسٹر پتلو کی گرفتاری کی تصدیق کردی ۔
بتایا گیا ہے کہ پتلو قطر جار ہا تھا جب اسے دبئی ایئرپورٹ سے تحویل میں لیا گیا ۔ رجب بٹ نے بتایا کہ ایف آئی آر درج تھی ، ٹک ٹاک کے کچھ معاملات کی وجہ سے کسی نے کیس کر رکھا تھا، پتلو کو گرفتار کر لیاگیا ہے ، ہفتے کو پتلو کو دوحہ ، قطر کی دعوت دی تھی جس پر پہلے اس نے انکار کیا لیکن پھر مان گیا، ٹکٹ ہوگئی تھی اور اتوار کو قطر پہنچنا تھا۔ رجب بٹ نے مزید کہا کہ پتلو ،قطر میں میرے پاس آرہا تھا ، قطر ایئر پورٹ پر مسٹر پتلو کے لیے پروٹوکول لگا تھا لیکن جب وہ نہیں آیا تو پتہ کیا گیا ، پھر پتہ چلا کہ وہ گرفتار ہوچکا ہے اور اتوار ہونے کی وجہ سے اندر رہ گیا۔