ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چار قتل کرنے والے قیدی نے اپنی بیوی کو جیل میں ازدواجی ملاقات کے دوران قتل کر دیا

datetime 22  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): کیلیفورنیا کی مول کریک اسٹیٹ جیل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 62 سالہ سٹیفنی ڈویلز اپنے شوہر ڈیوڈ برنسن سے ملاقات کے لیے گئی تھیں۔ ملاقات کے دوران قیدی شوہر نے مبینہ طور پر ان کا گلا گھونٹ کر جان لے لی۔ ڈیوڈ برنسن 1990 سے چار افراد کے قتل کے جرم میں متعدد بار عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

برطانوی اخبار “دی مرر” کے مطابق واقعے کے بعد برنسن نے جیل حکام کو بتایا کہ سٹیفنی بے ہوش ہو گئی ہیں، مگر بعد میں امادور کاؤنٹی کے کورونر نے ان کی موت کو قتل قرار دے دیا۔ سٹیفنی کے بیٹے، 28 سالہ آرمنڈ ٹورس، نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ایک ایسے خطرناک مجرم کو ازدواجی ملاقات کے دوران تنہا رہنے کی اجازت کیسے دی گئی۔

کیلیفورنیا کے محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق، ازدواجی ملاقاتوں کے لیے قیدیوں کو کئی سخت اصولوں اور جانچ کے عمل سے گزرنا ہوتا ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جن قیدیوں پر جنسی جرائم کے الزامات ہوں یا جنہیں سزائے موت دی جا چکی ہو، انہیں اس سہولت سے محروم رکھا جاتا ہے۔

یہ واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سٹیفنی ایک سال کے دوران ازدواجی ملاقات کے دوران جان کی بازی ہارنے والی دوسری خاتون ہیں، جس پر جیل سیکیورٹی کے نظام پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…