صدر ، وزیر اعظم،سپیکر قومی اسمبلی سب غیر آئینی، غیر قانونی اجلاس منعقد کرکے عوام کو دھوکا دینے میں ملوث ہیں،ن لیگ کا بڑا دعویٰ

6  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صدر مملکت، وزیر اعظم، اسپیکر قومی اسمبلی سب غیر آئینی، غیر قانونی اجلاس منعقد کرکے پاکستان کے عوام کو دھوکا دینے میں ملوث ہیں۔ہفتہ کو لیگی رہنما جب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی ارکان جمع ہوئے جنہوں

نے عمران خان کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور نعرے بازی کرتے رہے تاہم شاہد خاقان عباسی اپنی میڈیا بریفنگ کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم ان غنڈوں اور پارلیمنٹ میں اندر بیٹھے غنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 4 اور 5 مارچ کی شب نوٹی فکیشن جاری کرکے کہا گیا کہ وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے۔انہوکںنے کہاکہ آئین کہتا ہے کہ جب صدر مطمئن ہوکہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے پاس اکثریت نہیں رہی تو وہ انہیں کہیں گے کہ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم کے پاس نہ اکثریت ہے نہ وہ بات کرسکتے ہیں، وہ صرف بدمعاشی کرسکتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج کی حقیقت یہ ہے کہ ووٹ بھی غیر قانونی ہے، بدمعاشی بھی غیر قانونی ہے، ہم اس سے گھبرانے والے نہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام نے اپنا مینڈیٹ دے دیا ہے، صدر مملکت یہ بتائیں کہ انہوں نے وزیر اعظم کو کب بتایا ہے کہ تم اکثریت کھو چکے ہو، نہ کوئی مراسلہ ہے نہ کوئی خط ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘صدر مملکت، وزیر اعظم، اسپیکر سب غیر آئینی، غیر قانونی اجلاس کا انعقاد کرکے پاکستان کے عوام کو دھوکا دینے کی کوشش میں ملوث ہیں، ہم ان چوروں، غنڈوں کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے۔لیگی رہنما نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس

ملک کے صدر یہ بتائیں کہ انہوں نے عمران خان کو کب کہا کہ ان کی اکثریت ختم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام صدر مملکت، وزیر اعظم اور اسپیکر سے سوال کرتے ہیں کہ کس قانون کے تحت یہ غیر قانونی غیر آئینی اجلاس طلب کیا ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فاشسٹ

ریاست نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہٹلر نے بھی اسی طرح اپنے پارٹی کے غنڈے پالے تھے اور اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہٹلر کوئی نہیں بن سکتا، یہاں مشرف ہٹلر نہیں بن سکا تو عمران خان کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو تباہ کرنے والے اور کرپشن کے سربراہ عمران خان کو رخصت کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے غنڈوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ کے شیر تمہارے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈریں گے’۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…