ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب میں بھی حکومت کو سرپرائز دینے کی تیاریاں، پی ڈی ایم پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی لانے کیلئے متحرک

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے درمیان اتوار کے روز ملاقات ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب، پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی سمیت

پی ڈی ایم کی آئندہ کی سر گرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال اور حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی جانب سے بلاول بھٹو اور ان کے وفد کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ان کے صاحبزاد ے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔ حمزہ شہباز اور اہل خانہ نے شہباز شریف سے ان کی کمر کی تکلیف کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے موجودہ سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور ان سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے بطور پارٹی صدر شہباز شریف سے آئندہ کے حوالے سے رہنمائی بھی حاصل کی۔بتایا گیا ہے کہ اہل خانہ نے دوپہر کا کھانا شہباز شریف کے ہمراہ کھایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…