30 حکومتی اراکین کا ن لیگ سے رابطہ شاہد خاقان عباسی نے اراکین کی جانب سے کی گئی پیشکش بتا دی

5  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی ) ن لیگ سے حکومتی اراکین کا رابطہ ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اراکین کی جانب سے کی گئی پیشکش بتا دی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہناہے کہ

حکومت کے 30 سے زیادہ ارکان نے ہم سے رابطہ کیا۔ان میں سے چند نے ٹکٹ کی بات کی ورنہ اکثریت نے حکومت کی ناکامی کی بات کی۔کسی نے ہم سے پیسے کی کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی ہم نے کسی کو پیسے دئیے۔انہوں نے کہا اعتماد کا ووٹ لینا ہو تو صدر کو لکھنا پڑتا ہے کہ آپ اکثریت کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا اگر وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لے لیں تو ٹھیک ہے ورنہ وہ فارغ ہیں۔ہماری نظر میں تو وہ پہلے ہی فارغ ہیں۔دریں اثنا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس سیاسی خرابی کا ذکر پہلے بند کمروں میں ہوتا تھا اب ٹی وی پر ہوتا ہے۔ سیاست میں مداخلت کو بند کرنا ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہیںعلم نہیں کہ وزیراعظم صرف ایک بار ہی اعتماد کا ووٹ لیتا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اگر اقتدار ہوگا تو عوام کی مرضی سے ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نواز شریف نے شرافت کی سیاست کا درس دیا، حق بات کرنے کی بھی تلقین کی، خرابیوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے اور اپنا حق چھیننا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ ہے، اپنی کار میں اکیلے آنے کی بجائی500 افراد لائیں

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…