طیارہ گرنے سے 30سیکنڈ پہلے مجھے یقین تھا کہ حادثہ ہونے والاہے اور مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں زندہ بچ جاؤں گا، طیارہ حادثہ میں بچ جانے والے ظفر مسعود کا انکشاف

1  مارچ‬‮  2021

کراچی (این این آئی)پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود نے کہا ہیکہ طیارہ گرنے سے 30سیکنڈ پہلے مجھے یقین تھا کہ حادثہ ہونے والاہے اور مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں زندہ بچ جاؤں گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں22مئی 2020 کو لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں97 مسافر جاں بحق جبکہ دو معجزانہ طور پر بچ گئے تھے، ان میں سے ایک مسافر پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود بھی تھے۔ظفر مسعود پاکستان ٹیلی وژن کے نامور اداکار منور سعید کے صاحبزادے بھی ہیں۔

حادثے میں نئی زندگی پانے والے ظفر مسعود نے بتایا کہ طیارہ گرنے سے 30سیکنڈ پہلے مجھے یقین تھا کہ حادثہ ہونے والاہے اور مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں زندہ بچ جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ جہاز کریش ہونے کے دوران ہی میں بے ہوش ہوگیا تھا جب ہوش آیا تو مجھے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی۔ شکر ہے میں نے وہ خوفناک منظر نہیں دیکھا۔انہوںنے کہاکہ تمام مسافروں ساتھ جو حادثہ پیش آیا ہے اس کے اثرات اتنی آسانی سے ذہن سے نہیں نکل سکتے، وقت کے ساتھ ہی اس میں کمی ہوسکتی ہے وہ اب بھی ذہنی دباؤ میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…