پیپلز پارٹی کے تمام حربے ناکام ایم کیو ایم کے وفاق کیساتھ اتحاد میں دراڑ نہ آسکی قیادت نے بڑا فیصلہ کرلیا

1  مارچ‬‮  2021

کراچی(این این آئی)وفاق کے ساتھ اتحاد میں دراڑ نہ آسکی، پیپلز پارٹی کی پیش کش ایم کیوایم کو لبھا نہ سکی، متحدہ نے سینیٹ الیکشن اتحادیوں سے مل کر لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔سینیٹ الیکشن 2021کیلئے متحدہ قومی موومنٹ ایک بار پھر اہمیت اختیار کر گئی۔متحدہ کے ووٹوں کے حصول کے لئے حکومت اور اپوزیشن بہادرآباد کے چکر لگا رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی چاہتی ہے ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی وفاق میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں۔ بدلے میں وہ سندھ سے ایم کیوایم کو دونشتیں دینے کو تیار ہیں۔دوسری جانب وفاقی حکومت بھی اپنی اتحادی جماعت کوساتھ رکھنے کے جتن کر رہی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی وفاق میں ان کے امیدوار حفیظ شیخ کو ووٹ دیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پیپلزپارٹی پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی نے سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ ملکر سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پیشکش پرایم کیوایم پاکستان کی باہمی مشاورت جاری ہے، ایم کیوایم پاکستان کے دروازے تمام جماعتوں کیلئے کھلے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیوایم میں تمام فیصلے جمہوری طریقے سے ہوتے ہیں، ایم کیوایم سے بہت ساری جماعتیں مل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان تحریک انصاف کی اہم

اتحادی ہے تنظیمی مصروفیات کے باعث ایم کیوایم پاکستان کے ارکان مصروف تھے ایم کیوایم پاکستان پی ٹی آئی کے ظہرانے میں مصروفیت کے باعث شریک نہ ہوسکی مصروفیت سے متعلق پی ٹی آئی کوآگاہ کردیاتھا۔امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے معاہدہ ہے پی ٹی آئی

سے جوبھی نامزدہوگااسے ووٹ دیاجائے گا ایم کیوایم کے نامزدامیدوارکوپی ٹی آئی کی طرف سے بھی ووٹ دیاجائے گا ایم کیوایم کے تمام ارکان پرپورایقین ہے قیادت کے کہنے پرہی ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کاگزشتہ روزمجھے فون آیاتھا جب کہ حفیظ شیخ سے بھی کچھ دن پہلے ملاقات ہوئی تھی پیپلزپارٹی کی پیشکش پرایم کیوایم پاکستان کی باہمی مشاورت جاری ہے، ایم کیوایم پاکستان کے دروازے تمام جماعتوں کیلئے کھلے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…