وزیراعظم سرکاری افسران کی کارکردگی اور ڈی چوک پر احتجاج کرنے پر شدید برہم، سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کے لئے ہدایات جاری

  جمعہ‬‮ 26 فروری‬‮ 2021  |  18:25

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سرکاری افسران کی کارگردگی اور ڈی چوک پر احتجاج کرنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ناقص کارکردگی کے حامل افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کارکردگی و ڈسپلن کی روشنی میں افسرانکے خلاف کارروائی کی جائے۔وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو نئی ہدایت

جاری کی گئی ہیں کہ ناقص کارگردگی کے حامل افسران اورملازمین کے خلاف ایفیشنسی و ڈسپلن رولز کی روشنی میں افسران کے خلاف کاروائی کی جائے،ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مستقبل میں افسران و ملازمین کو ڈی چوک پر احتجاج سے روکنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ذرائع کے مطابق مشیر ڈاکٹرعشرت حسین کی گریڈ 20 تا 22 افسران کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش مسترد کر دی گئی ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

12ہزار درد مندوں کی تلاش

ارشاد احمد حقانی (مرحوم)’’ ریڈ فائونڈیشن‘‘ کا پہلا تعارف تھے‘ حقانی صاحب سینئر صحافی تھے‘ سیاسی کالم لکھتے تھے اور یہ اپنے زمانے میں انتہائی مشہور اور معتبر تھے‘ میری عمر کے زیادہ تر صحافی ان کی تحریریں پڑھ کر جوان ہوئے اور صحافت میں آئے‘ حقانی صاحب ہر رمضان میں چند قومی این جی اوز اور خیر کا کام ....مزید پڑھئے‎