پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

’’ہم عمران خان کو کھا جائیں گے‘‘ آصف زرداری کے پاس عمران خان سے متعلق 3 اہم چیزیں موجود

datetime 26  فروری‬‮  2021 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نےکہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹونے مریم نواز شریف کو تین چیزیں دکھائیں اور ساتھ ہی کہا ہے کہ آپ فکر نہ کریں ہم عمران خان کو کھاجائیں گے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی کے الزامات اور دھمکیاں وہ کافی حد تک اس میں کامیاب بھی ہوئی ہیں ۔

دوسری جانب سابق صدرمملکت اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے 6ماہ بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیاہے گزشتہ شب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلاول ہائوس میں پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا،جس میں سابق صدر آصف علی زرداری،ان کی صاحبزادیاں بختاور بھٹوزرداری، آصفہ بھٹوزرداری اور ان کے داماد محمودچوہدری نے خصوصی شرکت کی جبکہ وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ ، اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے علاوہ صوبائی وزرا، ارکان سندھ اسمبلی اور سینیٹ الیکشن کے نامزد امیدوار بھی شریک ہوئے۔تقریب سے اپنے مختصر سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہوگی،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچادیاہے اب ان حکمرانوں کو جانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق عشائیہ میں پیپلز پارٹی کے ناراض رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر بھی شریک ہوئے۔علی نواز مہر جی ڈی اے رہنما علی گوہر مہر کے چھوٹے بھائی ہیں،رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر دو سال سے پیپلز پارٹی میں غیر فعال تھے، ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی یہ بڑی سیاسی کامیابی ہے کہ گھوٹکی سے منتخب ناراض رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر بھی دوبارہ پیپلزپارٹی میں فعال ہوگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…