جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

خواجہ سرائوں کو عام شہریوں کی طرح حقوق دئیے جائیں  لاہور ہائیکورٹ کا حکم

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سرائوں کے حوالے سے تاریخ ساز فیصلہ سنا تے ہوئے انہیںعام شہریوں کی طرح حقوق دینے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے لیکچرار شپ کے امیدوار خواجہ سراء فیض اللہ کی درخواست پر چار

صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سرائوں کا تحفظ حکومت کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے ،حکومت تحفظ حقوق خواجہ سراء ایکٹ پر عملدرآمد کے لئے پالیسی تشکیل دے ، ادارے مرد ، خواتین اورخواجہ سرائوں میں امتیاز ی سلوک نہ برتیں،خواجہ سرائوں کو دنیا کی تیسری جنس کے طو رپر تسلیم کیا جا چکا ہے ۔تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے ساتھ ناروا سلوک سے مایوسی ہوئی، قانون بن چکا ہے مگر معاشرہ خواجہ سرائوں کو تسلیم نہیں کر رہا ۔ ایک خواجہ سراء کو شناخت ظاہر کرنے کے لئے ہمت کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے ،خواجہ سراء کو تعلیم کیلئے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،۔ ایک خواجہ سراء کا تعلیم حاصل کرنا مشعل راہ ہے ۔۔ درخواست گزار نے لیکچرار کی آسامی کے لئے اپلائی کیا تھا،خواجہ سراء کی درخواست تضحیک آمیز رویے سے مسترد کر دی گئی، پنجاب پبلک سروس کمیشن کا درخواست مسترد کرنے کا اقدام آئین کی خلاف ورزی ہے ،حکومتی محکمے نے قانونی دبائو پر خواجہ سراء کے حق کو تسلیم کیا ہے ،ملازمت کی اجازت دینے کا بیان دینا امتیاز ی سلوک ہے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…